30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:19
کوئٹہ میں دھماکہ سے 11افراد ہلاک 23 زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہوئے ہیں جس میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم گھر سے باہر کھڑی کار میں نصب تھا۔
نمائندہ اے آر وائی کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی ہے زخمیوں کو سول اسپتال اور کمائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ کوئٹہ کا اہم علاقہ ہے جہاں کئی اہم شخصیات رہائش پزیر ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان کی رہائش گاہ بھی اس علاقے سے قریب ہی واقع ہے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کا ر میں نصب بم بلاسٹ ہونے سے ہوا ہے، سی سی پی او کوئٹہ احسن محبوب کے مطابق دھماکہ مینگل فیملی کے گھر، سے باہر کھڑی کار میں ہوا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔