31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:25
موٹروے پر دھند میں کمی،شیخوپورہ تاپنڈی بھٹیاں تک ٹریفک بحال
اے آر وائی - دھند میں کمی کے باعث شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند کیا گیا موٹر وے کا حصہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہناہے کہ مسافر غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں، دوران سفر کسی بھی ہنگامی صورتحال پر موٹر وے ہیلپ لائن ایک تین صفر پر رابطہ کر کے ہدایات لے لیں۔
ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال اور گاڑی کے شیشوں کو صاف رکھیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر سفر کیلئے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔