31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:52
گیس کے بل بڑھے تو چین سے نہیں بیٹھوں گا،نواز
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخ اتنے بڑھا دیے گئے ہیں کہ چین سے نہیں بیٹھ سکتا نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی بل پہلے سے زیادہ آتا ہے، آج ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔
گوجرانوالہ میں ن لیگ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوامی خواہشات کا سودا نہیں ہونے دیں گے ایٹمی دھماکے کرنے والی قوم بے عزتی برداشت نہیں کر سکتی قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہےمجھے یہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جلسی کو بھی جلسہ کہہ دیتے ہیں آج کا جلسہ کسی لانگ مارچ سے کم نہیں اگر یہ جذبہ سلات رہاتو پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔