31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34
ڈاکٹرسلیم کھرل سپرد خاک، صدرکا قتل کی تحقیقات کا حکم
اے آر وائی - کراچی میں گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق ڈاکٹر سلیم کھرل کو خیر پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔
رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے بھائی مقتول ڈاکٹر سلیم کی نماز جنازہ ممتاز گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزرا ، ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹرسلیم کھرل کاجنازہ خیرپور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا۔انھیں شہید باد شاہ کے قبرستان میں بڑے بھائی اور ملک کے معروف ادیب شہید نسیم کھرل کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔