31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:52
جنوری میں عوام کے درمیان ہوں گا، پرویز مشرف
اے آر وائی - سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دو جماعتیں ملک کو تباہ کررہی ہیں ۔ موجودہ حکومت سے چھٹکارا نہ پایا گیا تو پاکستان کا مستقبل اندھیروں میں چلا جائے گا۔
راولپنڈی میں آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کے جلسے سے ٹیلیفونک خطاب میں سابق صدر نے کہا ملک کی معیشت تباہ ہوچکی۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ بجلی گیس نایاب ہے۔ دہشتگردی کا دور دروہ ہے۔ پاکستان عالمی برادری میں تنہائی کا شکار ہے۔ پرویز مشرف نے جلسے میں اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوری میں عوام کے درمیان ہوں گے۔