31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:10
کوئٹہ : یکے بعد دیگر ے تین دھماکے
اے آر وائی - کوئٹہ شہر کی فضا آج پھر دھماکوں سے گونج اٹھی ۔ سبزل روڈ اور اسپینی روڈ کے آس پاس یکے بعد دیگرے تین دھماکے سنے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے راکٹ فائر کیے جانے سے ہوئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز پورے کوئٹہ میں سنی گئی۔ دھماکوں کے بعد شہر میں خوف ہراس پھیل گیا جبکہ دو بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکوں کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔