31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:11
اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کیخلاف سازشیں کر رہی ہے، صدیق الفاروق
اے آر وائی - مسلم لیگ نواز کے رہنما صدیق الفاروق نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے خلاف آج پھر سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ن لیگ ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا نواز لیگ جمہوریت کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کا کھیل کھیلنے سے انکاری ہے۔ اس لئے اس کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام کے قیام کے لیئے ن لیگ اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر بالا ورستان نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی رہنماؤں نے مسلم یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان میں شمولیت کا اعلان کیا ۔