تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43

میمو گیٹ تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس 2 جنوری کو طلب

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے حکم پر میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا اجلاس دو جنوری کو طلب کرلیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور سابق پاکستانی سفیر سمیت سات افراد کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔



عدالتی حکم پر میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس دو جنوری کو بلایاگیا ہے۔ میمو گیٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی، امریکی فوج کے سابق جنرل مائیک مولن کے سابق ترجمان جیمز جونز اور سیکریٹری خارجہ سمیت سات افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.