1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:12
ملک بھر میں شدید سردی کی لہربرقرار
اے آر وائی - ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ بلوچستان کے کئی شہروں اوربالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔
اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ جبکہ قلات میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہو جانے کے باعث پانی جم گیا۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف بارش نہ ہونے سے کئی شہروں میں خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔