تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:20

ڈیرہ غازی خان : پولیو کے نئے شکار بنے بہن بھائی

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں ایک ہی خاندان میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیس سامنے آ گئے۔ پولیو کا شکار ہونے والوں بچوں کا ایک بھائی 14 دسمبر کو انتقال کر چکا ہے۔



نواحی بستی قیصر والا کے رہائشی عابد اور تین سالہ صائمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق سرکاری سطح پر بھی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے ان کے ایک بھائی 9سالہ ساجد کا نچلا دھڑ پولیو کے باعث مفلوج ہو گیا تھا جو گزشتہ سال 14دسمبر کو جاں بحق ہوگیا تھا ۔ اسی علاقے کی13سالہ سلمی بھی پولیو کا شکار ہونے کے بعد معذوری کی زندگی گذاررہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.