1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:21
سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،1 اہلکارشہید،4جنگجو ہلاک
اے آر وائی - خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
کرمنا کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں شروع کردیں۔ فورسزاور شدت پسندوں کے مابین کئی گھنٹے تک جھڑپیں جاری ہیں۔ جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو قریب دیکھ کر ایک شدت پسند نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔