1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:29
اجتماعی شادی، وزیراعظم نے 50 دلہنوں کو رخصت کیا
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں پچاس جوڑو ں کی اجتماعی شادی میں شرکت کی اور دلہنوں کو رخصت کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ان پچاس جوڑوں کو وزیر اعظم نے قرآن پا ک اور دس ہزار روپے تحفے میں دیئے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوسودہ روایات کے باعث معاشرے کی غریب لڑکیاں رخصتی کا انتطار کر تی رہ جاتی ہیں۔ اس طرح کی تقاریب سے غریب لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا حکومت جلد ایسے منصوبے شروع کر رہی ہے جن سے لوگوں کو روز گار ملے گا۔