تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:11

سوئی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، تین سیکیورٹی اہلکار شہید

اے آر وائی - بلوچستان کے علاقے سوئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق سوئی میں گیس تنصیبات کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ائیرپورٹ کے قریب گشت پر تھے۔



لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دھماکے کے بعد گیس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔



دوسری جانب بی آر اے نامی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.