1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:38
انار کھانے سے بڑھاپا دور ہوجاتاہے، طبی ماہرین
اے آر وائی - انار ایک ایسا صحت بخش پھل ہے جو کئی بیماریوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ شاید یہی وجہ ہے ایک انار سو بیمار محاورے کے ایجاد ہونے کی۔
انار کو صدیوں سے کرشماتی پھل مانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ہے انار میں پائی جانے والی بیشمار خصوصیات۔ طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ انار کھانے سے بڑھتی عمرکاعمل آہستہ ہو جاتا ہے۔
اس کا سبب یہ ہے کہ انار انسانی جسم میں خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کم اور تازہ خون بننے میں اضافہ کرتا ہے۔ انار کا باقاعدہ استعمال جگر، دماغ اور یادداشت کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔