تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:11

صدر اور نواز شریف کی ملاقات جلد متوقع، اسلم رئیسانی

اے آر وائی - وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ صدر زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی ملاقات جلد ہوگی اور سیاسی بساط لپیٹنے والوں کومایوسی ہو گی۔



کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ صدر اور نواز شریف کی ملاقات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھاوہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے، سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی ٹرین زیادہ آگے نہیں بڑے گی، کیونکہ اس کے انجن میں ڈیزل نہیں ہے۔



سیاسی جماعتوں کوایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا انتخابات وقت پر ہونگے قوم فکرمند نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر بڑے محل سے چھوٹے جھونپڑے میں جانا پسند کرونگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.