1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:20
مشرف سے ہاتھ ملانے والے کی پارٹی میں جگہ نہیں، تحریک انصاف
اے آر وائی - پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین حامد خان نے کہا ہے کہ جو شخص بھی پرویز مشرف سے ہاتھ ملائے گا اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔ لاہور میں یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی کا طعنہ دینے والی ن لیگ اپنے گریبان میں جھانکے جو خود ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے ۔
انہوں نے کہا ڈکٹیٹروں کا ساتھ دینے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کیلیے محنت کرنے والوں پر کسی دوسرے کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔