تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:38

سینیٹ الیکشن رکوانے کی سازش ہورہی ہے، وزیراعظم

اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سینیٹ کے الیکشن رکوانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ جمہوریت نہ رہی تو سب کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔



لاہور میں گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگانا روایت بن گیا ہے۔ اگر کوئی کرپشن کی ہے تو محاسبے کے لیے ادارہ موجود ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس پر تمام سیاسی جماعتیں بھی متفق ہیں۔



ان کاکہنا تھا کہ جمہوریت کی طاقت سےججوں کوبحال کرایا۔ انھوں نے کہا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے۔ بے نظیربھٹو کے منصوبے جاری رہتے تو آج مسائل نہ ہوتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.