تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:12

پاسبان جعفریہ:مطالبات کی منظوری پر مظاہرین منتشر

اے آر وائی - پاسبان جعفریہ کے رہنما عسکری رضا کے قتل کے خلاف گورنر ہائوس پر احتجاجی مظاہرہ دس گھنٹے بعد مطالبات کی منظوری کے بعد منتشر ہو گیا۔ عسکری رضا کے متعلقین کو دس لاکھ روپے ادا کیئے جائیں گے جبکہ سی آئی ڈی ایس ایس پی چوہدری اسلم کو معطل کر دیا گیا۔



دس گھنٹے کے طویل دھرنے اور مطالبات کی منظوری کے بعد عسکری رضا کے جنازے کو تدفین کے لئےآخری منزل وادی حسین پہنچا دیاگیا،عسکری رضا کو گذشتہ روز گلشن اقبال کے علاقے میں نا معلوم افراد نے گولی کا نشانہ بنایا ،جس میں عسکری رضا شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب سے جانبر نہ ہو سکے،عسکری رضا کے قتل پر پاسبان جعفریہ کی جانب سے میت کو مغرب کے بعد گورنر ہائوس لاکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا،گورنر کی جانب سے مقتول کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ،اسی دوران پی پی رہنما فیصل عابدی اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی مذاکرات میں شامل ہو گئے ،مذاکرات کی حتمی منظوری تک گورنر ہاؤس کے سامنے مسلسل دھرنا جاری رہا۔



صدر کی جانب سے انصاف کی فراہمی اورگھنٹوں کے مذاکرات کے بعد نامزد ملزم ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو معطل کیا گیا جبکہ اہم ملزم اورنگزیب فاروقی کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر ان ملزمان کی ایف آئی آر کاٹ کر مظاہرین کے اطمینان کی خاطر انہیں دکھائی جائے اور ملزمان کی گرفتار کے فوری احکامات جاری کئے جائیں،مظاہرین کی جانب سے دس نکات پر مشتمل مطالبات پیش کئے گئے جسے پاسبان جعفریہ کی چھ رکنی کمیٹی نے گورنر کو پیش کیا.



مذاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں عسکری رضا کے لواحقین کو دس لاکھ کی رقم ادا کرنے اور چوبیس گھنٹے کے اندر مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا وعدہ کیا گیا،حکومت سندھ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد پاسبان جعفریہ کے شرکا نے عسکری رضا کی نماز جنازہ ادا کی اور نماز فجر کے بعد مظاہرین وادی حسین قبرستان کی جانب سیکورٹی کی معیت روانہ ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.