تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:3

بلوچستان میں چوتھے روز بھی اسپتالوں کی او پی ڈیز بند

اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے خلاف آج چوتھے روز بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو مشکلا کا سامنا ہے۔



،ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان اور بلوچ ڈاکٹرز فورم کی جانب سے تین روزہ سوگ کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز بھی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ،واقعے کے خلاف آج چوتھے روز بھی سول ہسپتال ،بی ایم سی ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہیں ،پی ایم اے کے ذرائع کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج شام اجلاس میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.