2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:21
گیس بندش: شہری سڑکوں پرنکل آئے،راستے بند
اے آر وائی - راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئےہیں اور وفاقی دارالحکومت کی جانب آنے والے تمام راستے بلاک کردیئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے بارہ کہو میں شہریوں نےشدیدا حتجاج کیا رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کی قیادت میں مظاہرین نے اسلام آباد شہر کی طرف مارچ کرنا شروع کردیا، انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کی بھی کوشش کی لیکن مظاہرین نے کسی کی نہ سنی۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپ بھی ہوئی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور راستے بند کردیئے۔