2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:30
میمو تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی سماعت
اے آر وائی - چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی عیسی فائز کی سربراہی میں میمو تحقیقاتی کمیشن نے مقدمے کی ابتدائی سماعت کی ۔
سماعت کے موقع پر کمیشن کے دیگر دو ارکان جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اقبال حمید الرحمان، اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، ان کے وکیل شیر بہادر خان ایڈووکیٹ، سیکریٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی اور کمیشن کے سیکریٹری جواد حسین عباس موجود تھے۔
جسٹس قاضی فائزعیسی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حسین حقانی اور آئی ایس آئی کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا۔ قاضی عیسی فائز نے اس موقع پر بلیک بیری سروسز اور پی پی اے سمیت دیگر ذرائع سے بھی مسیجز اور فون کالز کی تفصیلات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ اور تمام احکامات پر عمل درآمد کے لیے سیکریٹری کابینہ ڈویژن فوکل پرسن نامزد کرے۔
اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کا کہناہے کہ آئی ایس آئی نے اپنا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔