2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:39
فرانزک ریکارڈ کے بغیر میمو کا فیصلہ مشکل ہے،بیرسٹر فروغ نسیم
اے آر وائی - ممتاز ماہر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ بلیک بیری فرانزک ریکارڈ کو سامنے لائے بغیر میمو کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ وہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ اگر فرانزک ریکارڈ سامنے نہیں آتا تو عدالت حسین حقانی کو باعزت بری کر سکتی ہے ۔