2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:54
سپریم کورٹ:میمو تحقیقاتی کمیشن کے خلاف آئینی درخواست دائر
اے آر وائی - سپریم کورٹ میں میمو تحقیقاتی کمیشن کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔جس میں نوتشکیل شدہ انکوائری کمیشن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز صدر کی اجازت یا رخصت لیے بغیر کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے مجاز نہیں۔ان کی غیر موجودگی میں صدر ہائی کورٹس میں قائمقام چیف جسٹسز کی تقرری کے پابند ہیں۔
درخواست گذار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کووقت کی کمی کے باعث انکوائری کمیشن تشکیل دیتے ہوئے آئین کی اہم شقوں سے انحراف کیا جس کے باعث کمیشن کی تمام تر کارروائی پر حرف آنے کا اندیشہ ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے لیے لازم تھا کہ کمیشن کے اخراجات کے لیے بھی صدر سے
منظوری حاصل کرتی ۔