2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:21
میمو کمیشن میں اپنا بھرپور دفاع کروں گا، حسین حقانی
اے آر وائی - سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ وہ میمو کمیشن میں ضرور پیش ہوں گے اور اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی نے کمیشن کی پہلے دن کی کاروائی پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیشن کی جانب سے انھیں طلب کرنے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا تھا اگر انھیں طلب کیا جاتا تو وہ ضرور پیش ہوتے۔ حسین حقانی کے وکیل ادریس اشرف نے کہا کہ انھیں اپنے موکل کے موقف پر یقین ہے۔