تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:40

گیس بحران: قومی اسمبلی سے ن لیگ اور ایم کیوایم کا واک آوٹ

اے آر وائی - قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اورایم کیوایم نے ملک میں جاری گیس بحران اورسی این جی کی قیمتوں میں چودہ فیصد اضافے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا علامتی واک آوٹ کیا اورالزام عائد کیا کہ حکومت اس بحران کی ذمہ دار ہے۔



قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرسردارمہتاب عباسی نے کہا کہ ہڑتال کے باعث پورا ملک مشکلات کاشکار ہے۔ اس حکومت کا بوحھ قوم کوبرداشت کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوام خود حکومت کیخلاف باہر نکل آئیں بحران کے حل کیلئے پالیسی کی تشکیل کیلئے تعاون نہیں کریں گے۔ یہ حکومت کا کام ہے اپنی ناکامی حکومت ہمارے گلے میں نہ ڈالے۔



تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون اوراصول نظرنہیں آرہا گیس اوربجلی تک میسرنہیں۔ حکومتی رکن صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ معاملات درست نہ ہوئے توعوام سے ہمارے گریبان بھی محفوظ نہیں ہونگے۔ ایم کیوا یم کے آصف حسنین نے سی این جی کی قیمتوں میں چودہ فی صد اضافے پرشدید احتجاج کیا۔



وفاقی وزیرنوید قمر نے کہا کہ طلب اوررسد میں گیپ ہے جس کے باعث گیس کا بحران پیدا ہوا اسے چند روز میں حل کرلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا طریقہ کار ہے مگر لوگوں کو ہڑتالوں پراکسایاجارہا ہے۔ وفاقی وزیرخورشیدشاہ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کوباہر نکالا جارہا ہے ملک میں گیس موجود ہے افسران کی نااہلی کے باعث بحران پیدا ہوا ہے جس کوحل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند روز میں عوام کی شکایات کا ازالہ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.