2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:21
گورنر سندھ نے بے بی یمنہ اور پیرپگارا کی عیادت کی
اے آر وائی - گورنرسندھ عشرت العباد نے کراچی کے نجی اسپتال میں پیر پگارا اور عارضہ قلب کی مریضہ بچی کی عیادت کی۔ گورنر نے بچی کے علاج کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔
گورنر سندھ نے کراچی کے نجی اسپتال میں دل کے علاج کے لئے داخل دس سال کی بچی بے بی یمنہ کی خیریت دریافت کی اور تحائف بھی دیئے ۔ انہوں نے یمنہ کے علاج معالجے کے بارے میں ڈاکٹر ز سے تفصیلات معلوم کیں۔ بے بی یمنہ کو گورنر سندھ کی ہدایت پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج پیر پگارا کی بھی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔