تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:21

سرحدی بندش، پاک ایران حکام کے مذاکرات آج ہونگے

اے آر وائی - ایران نے پاکستانی علاقے میں تین محافظوں کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کے علاقے ماشکیل مزاسر کے مقام پر پاکستان کے ساتھ سرحد بند کر دی ہے۔



برطانوی نشریارتی ادارے کے مطابق اتوار کو ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری سعید ریکی کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان عبدالسلام ریکی کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔



ایف سی اہلکاروں نے ماشکیل میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تین ایرانی محافظوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔ پاک ایران سرحد کھولنے اور ایرانی اہلکاروں کی رہائی کے لیے آج مذاکرات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.