تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:22

اسفند یار ولی کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔



ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جمہوریت مخالف قوتوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنے پر اسفند یار ولی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی اور معاشی معاملات اتفاق رائے سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔



اسفند یار ولی نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت کسی بھی غیر جمہوری قدم کی حمایت نہیں کرے گی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.