3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:55
مسلم لیگی رہنما انتخابی اتحاد کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے
اے آر وائی - مسلم لیگ کے مختلف دھڑے انتخابی اتحاد کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ ہمایوں اختر خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے تمام لیگی دھڑے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں گے۔
لاہور میں عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ ضیا، فنکشنل اور چٹھہ گروپس کا اجلاس ہوا جس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا انہیں امید ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے مسلم لیگوں کا اتحاد ہو جائے گا۔ آج کے اجلاس میں موجود جماعتیں لیگیوں کے اتحاد پر متفق ہیں لیکن کوئی جماعت ضم نہیں ہوگی۔
اعجاز الحق نے صحافیوں کو بتایا چوہدری شجاعت حسین نے مثبت بات کی تھی۔ میاں نواز شریف تاخیر نہ کرتے تو مسلم لیگ کب کی متحد ہوگئی ہوتی۔