3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:49
نوازکا فوجی عدالتوں کا مطالبہ عدلیہ پرعدم اعتماد ہے،فیصل رضا
اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر پولیس کارروائی کی ضرورت ہے اور عدالتوں کی جانب سے بھی دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب کے پاس اسلحہ ہے تاہم پیپلز پارٹی نے اپنا اسلحہ گھروں میں رکھ کر شہر کو اسلحے سے پاک کرنے میں پہل کردی ہے۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ نواز شریف نے فوجی عدالتوں کا مطالبہ کرکے موجودہ عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔