4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:40
بابر اعوان متنازعہ پریس کانفرنس،سماعت آج ہو گی
اے آر وائی - بابر اعوان سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کی عدلیہ کے بارے میں متنازعہ پریس کانفرنس سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بابراعوان اوردیگرکی جانب سے متنازعہ پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس سعید آصف کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا۔ بنچ اس بات کاتعین کرے گا کہ آیا بابراعوان اوردیگروفاقی وزراء کی جانب سے پریس کانفرنس میں عدلیہ پرتضحیک کی گئی یا نہیں۔