4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:31
مسلح افواج ،عدلیہ ، میڈیا پارلیمنٹ کے ما تحت ہے ، وزیراعظم
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی پیپرز کے بارے میں پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور اعلی عسکری حکام شریک تھے۔
وزیراعظم گیلانی کاکہناتھا کہ ریاستی ادارے مستحکم ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ۔ میڈیا، سول سروس، افواج، عدلیہ روایات کے امین ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر قریبی رابطے اور تعاون ضروری ہیں۔