4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:49
ایبٹ آباد کمیشن اجلاس، اعلیٰ سطح کے فورم کے قیام پر غور
اے آر وائی - ایبٹ آباد کمیشن تحقیقات میں پیش رفت کےلیے ایک اعلی سطح کا فورم قائم کرنے پرغور کررہا ہے۔ فورم غیرمعمولی حالات پرفوری فیصلے کرسکے گا۔
ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کمیشن پی سی او ایکٹ انیس سو چھپن کے تحت کمیشن کے اختیار استعمال کرتے ہوئے حکومت کو تجاویز دے سکتا ہے ۔ ایبٹ آباد کمیشن کے ارکان کے زیر غور تجویز ہے کہ صدر، وزیراعظم،آرمی چیف،مسلح افواج کے سربراہوں پر مشتمل ایک ایسا اعلی سطح کافورم تشکیل دیا جائے جو غیر معمولی واقعات کی تحقیقات کر سکے۔
پی سی او ایکٹ انیس سو چھپن ایکٹ کے تحت حمود الرحمن کمیشن نے بھی حکومت پاکستان کو تجاویز دیں تھی اور انہی اختیارات کو استعمال کر تے ہوئے ایبٹ آباد کمیشن تجاویز دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے ۔کمشین اپنی رپورٹ اردو ترجمہ کیساتھ حکومت کو پیش کرنے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔