تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:4

بابر اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اے آر وائی - پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون کو یکم دسمبرکی عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز پریس کانفرنس پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔



سپریم کورٹ آف پاکستان نے بابر اعوان اور ان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے والے رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس کا جواب تیرہ جنوری تک داخل کیا جا سکتا ہے۔ ہتک آمیز پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس سعید آصف کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.