تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:4

گھر سے نکلا تو قتل کر دیا جاؤں گا،حسین حقانی

اے آر وائی - امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ گھر سے باہر نکلے تو انہیں قتل کر دیا جائےگا ۔



برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں حسین حقانی نے کہا کہ طاقت ور اداروں نے انہیں غدار قرار دیا ہے ۔ انہیں خدشہ ہے کہ وہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرح قتل کردیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر الزامات حکومت کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں ۔



سابق سفیر نے کہا کہ انہیں صدر اور وزیر اعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ اور وہ خود پر عائد الزامات کا سامنا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ حسین حقانی نے کہا کہ اگر ضروررت محسوس ہوئی تو وہ تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.