تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:49

ہزارہ اورسرائیکی صوبےبننے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے،الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہزاروال اور سرائیکی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ہم ہزارہ اور سرائیکی صوبے کے قیام تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔



تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما بابا حیدر زمان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہزارہ اور سرائیکی صوبے کی قرارداد کو قانون بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی اور مظلوم عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریگی۔



انہوں نے نئے صوبوں کی قرارداد کی حمایت کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اوربعض جماعتوں کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم عوام دشمن جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی بلکہ ان کا دھڑن تختہ بھی کردیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.