4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:41
پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے، حنا ربانی کھر
اے آر وائی - وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان پڑوسی ملک کےساتھ پائیدارنتیجہ خیز مذاکراتی عمل پرکاربند ہے۔
قومی اسمبلی میں تحریری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے خواہشمند ہیں۔ نیٹو حملے کے بعد پاکستان کی سالمیت خطرے کی زد میں آئی، وزیر اعظم نے خارجہ پالیسی کے جائزے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد سفیروں کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا کہ سفیروں کی سفارشات پارلیمنٹ کو پیش کی جائیں گی۔ نیٹوحملے کے بعد ازسرنوخارجہ پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل کی تائید کرتا ہے۔ لیبیا میں تبدیلی کے بعد صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے۔