4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:55
میمو گیٹ کمیشن نے صدر زرداری کو نوٹس جاری کردیا
اے آر وائی - میمو گیٹ عدالتی کمیشن نے صدرزرداری کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدرزرداری حاضر ہو کراپنی پوزیشن واضح کریں۔
پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز کی جانب سے امریکی حکام کو لکھے جانے والے میمو گیٹ کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زردای کو کمیشن کے روبرو پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضع کرنے کا حکم دیا ہے۔