4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:32
وفاقی کابینہ کا اجلاس:اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری
اے آر وائی - وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ جنوری کے دوران انڈسٹری، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر کو سپلائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے پندرہ ارب روپے کی مزید سبسڈی اورگھریلو صارفین کو سو فیصد گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ سندھ گیس کا کچھ حصہ پنجاب کو دے گا۔
اجلاس میں گیس چوری کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت اور این آر او کیس سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قانونی ٹیم اور قیادت ترجیحات طے کرے گی۔