4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:31
دہشتگردی کیخلاف جنگ کے رسواکن نتائج نکلے، فضل الرحمان
اے آر وائی - جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شریک ہونے کے رسواکن نتائج سامنے آئے ہیں۔ سلالہ چیک پوسٹ پر ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر بمباری کی گئی۔ دینی مدارس اسلامی تہذیب کی بنیاد ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے مدارس ختم نہیں کرسکتی۔ دینی مدارس کا طالبعلم اورمعلم معاشرے میں سب سے کمزور تصورکئے جاتے ہِیں لیکن امریکہ اورمغربی ممالک پردینی مدارس کے طلبہ کا لرزہ طاری ہے۔
وہ جامعہ اسلامیہ تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مغربی استعمار کے ایما پر پاکستان میں دینی مدارس کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے گانے بچانے والے کبھی انقلاب نہیں لاسکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویزحکومت کے دور میں امریکہ سے ہونے والے معاہدوں کو منظرعام لایا جائے کیونکہ ان معاہدوں سے پاکستان کو سو ارب ڈالر کانقصان ہوا ہے اورامریکہ نےاس کے بدلے صرف پانچ ارب ڈالر دیئے ہِیں۔ سپریم کورٹ چھوٹے معاملات کانوٹس لیتاہے لیکن اس معاملے کااب تک ازخودنوٹس نہیں لیا گیا۔