تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:13

ژوب میں فورسز کی کاروائی، پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک

اے آر وائی - ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح افراد سے جھڑپ ہوئی جس میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور سات گرفتار کرلئے گئے۔



تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شدت پسند کمانڈر این زمان اخونزادہ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ مرغا کبزئی میں کارروائی کی۔ اس دوران شدت پسندوں سے جھڑپ میں پانچ شدت پسند جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے موقع پر ہلاک ہوگئے۔



جھڑپ کے دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے شدت پسند کمانڈر کا گھر اور دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.