تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:24

الطاف حسین کی پیر پگارا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔



ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پیر صاحب پگارا جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے اور ماضی کی طرح جوش و جذبے سے ملک و قوم کی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے پیر صاحب پگارا کے تمام عقیدت مندوں سے بھی پیر صاحب کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.