6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:42
نئے صوبوں کیلئے فیصلہ کن جدو جہدکر رہے ہیں، فاروق ستار
اے آر وائی - متحدہ قومی مووٴمنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نئے صوبوں کے لئے فیصلہ کن جدو جہد کر رہی ہے۔ قو می اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اہم جماعتوں نے متحدہ کا ساتھ دیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے بل پاریمنٹ کے آئندہ اجلاس میں لانے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔
اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر وزیر اعظم، ق لیگ ، جے یو آئی اور فاٹا اراکین کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام سے جنوبی پنجاب اور ہزارہ میں ناانصافیاں ختم ہوں گی۔