تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:51

نئے صوبوں پر سب متفق ہیں، سیاست کیوں چمکائی جا رہی ہے،نثار

اے آر وائی - قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز صوبہ ہزار ہ اور جنوبی پنجاب کے حق میں ہے لیکن اس وقت عوام کو درپیش بڑے مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بحران حکومت اور اس کے اتحادیوں کو نظر نہیں آرہے اور ان معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے دیگر مسائل کو غیرضروری اہمیت دی جارہی ہے۔



انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ صوبے نعروں اور بے ضابطہ تقرریوں اور سیاسی شعبدہ بازی سے نہیں بنیں گے۔ حکومت چار سال سے مکمل طور پر فیل ہے۔



چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم لسانی بنیاد پر صوبے بنانے کے مخالف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبہ ہزارہ اور جنوبی پنجاب کے حق میں ہیں لیکن صوبے اس طرح بنائے جائیں کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.