تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:23

نئے صوبوں کی جدوجہد جاری رکھیں گے، الطاف حسین

اے آر وائی - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اہل ہزارہ کو یقین دلایا کہ وہ مخالفتوں کے باوجود ان کے حقوق کیلئےجدوجہد جاری رکھیں گے ۔



تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان سے فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ ہزارہ کے عوام کیلئے ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جس کی ضرورت ہوئی۔ بعض لوگوں کی موروثی سیاست کو خطرہ ہے، اسلئے وہ ہزارہ اورجنوبی پنجاب صوبوں کی مخالفت کررہے ہیں۔



اس موقع پر بابا حیدر زمان نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایم کیو ایم پورے ملک کے محروموں کا مقدمہ لڑرہی ہے۔ ایم کیوایم نے اہل ہزارہ پر جو احسان کیا ہے وہ ہم پرقرض ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.