تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:5

نواز شریف بیرون ملک جانے پر قوم سے معافی مانگیں،جاوید ہاشمی

اے آر وائی - تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے نواز شریف اور ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے میاں صاحب دس سال کےلیے ملک سے باہر چلے گئے اور ہمیں پرویز مشرف کا غلام کر گئے۔



ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید یاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے میاں صاحب کو کہا کہ بیرون ملک جانے پر قوم سے معافی مانگیں تو پارٹی نے میرا جینا محال کردیا۔ 1999 میں جب ہمارا اقتدار جانے لگا تو میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار امریکہ سے مدد لینے چلے گئے۔



انہوں نے مزید کہا ایمل کانسی کو کس حکومت نے امریکہ کو دیا ہماری حکومت نے ہی دیا اس کا جواب قوم کو دینا ہوگا۔ راولپنڈی جیل کو مشرف نے گوانتا ناموبے بنا دیا اور یہاں جو قید کرکے لائے جاتے انہیں جہاز بھر کر امریکہ کو دے دیا جاتا تھا۔ بعدازاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملتان ملتان کا چوکیدار ہوں ملتان کے ساتھ وزیراعظم اور وزیراعلی نے زیادتیاں کیں جس کے بارے میں متعدد بار کہ چکا ہوں ملک کو لوٹنے والا کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.