6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:24
سینیٹ کے انتخابات فروری کے وسط میں کرانے کا فیصلہ
اے آر وائی - ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن، آئندہ عام انتخابات اس سال کے آخر میں کرانے اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات فروری کے وسط میں کرانے کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ عام انتخابات قبل ازوقت کروانے کے معاملے اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا تاکہ حکمران اتحاد نئے صوبے کے معاملے پر کسی متفقہ حکمت عملی اختیار کی جاسکے او رتمام اختلافات مل جل کر حل کیے جائیں۔