تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:5

اسٹیبلشمنٹ کی ایماپرتحریک انصاف میں نہیں شامل ہوا،جمال لغاری

اے آر وائی - تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگ ق کے سینیٹر جمال خان لغاری نے کہا ہے کہ وہ قسم کھاتے ہیں کہ ان کے بھائی اویس خان لغاری اور وہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے۔



تحریک انصاف پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے جمال لغاری کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں شمولیت صرف میاں نواز شریف سے سیاسی مخالفت کی بنا پر کی مگر جب پرویز مشرف نے غلط پالیساں اپنائیں تو انہوں نے اس کی ہمیشہ مخالفت کی ۔



انہوں نے کہا کہ عائلہ ملک کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست ہے جبکہ مشرف حکومت کی وفاقی وزیر سمیرا ملک بھی رابطے میں ہیں اور جلد ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر بھی منظرعام پر آجائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.