7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:24
اسرائیل کوتسلیم کرنے سےپاکستان کوفائدہ ہوگا،مشرف
اے آر وائی - سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پاکستان عالمی سطح پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ امریکا ،بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ختم ہوجائےگا۔
لندن میں اسرائیلی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا رہے۔ لیکن زمینی حقائق کے مدنظر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے جائیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف امریکا میں پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر میڈیا بھی پاکستان کے حق میں ہوگا۔ بھارت بھی قریب آجائیگا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ امریکی پالیسیوں اور عالمی میڈیا پر یہودیوں کا غلبہ ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے یہودی پاکستان کی مخالفت چھوڑ دیں گے، سابق صدر نے تسلیم کیا کہ انہوں نے دو ہزارچھ میں سعودی عرب سمیت سات اسلامی مالک میں کا گروپ بناکر اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مہم شروع کی تھی۔ تاہم ملکی حالات میں یکسر تبدیلی کے باعث ایسا ہونہ سکا۔