7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:33
میمو گیٹ اسکینڈل کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں،امریکا
اے آر وائی - امریکا نے کہاہےکہ میمو گیٹ اسکینڈل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن امریکا صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان کے قانونی اور آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ صحافیوں کو بتایا نے کہاکہ امریکا نے میمو گیٹ پر کبھی تبصرہ نہیں کیا۔ کیونکہ صورتحال واضح نہیں تھی۔ صورتحال واضح ہونے پرامریکا اس پر ردعمل کااظہار کررہا ہے۔
وکٹوریہ کا کہنا تھا امریکا چاہتا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف تحقیقات میں انصاف کے تمام عالمی اصولوں کو مدنظر رکھے جائیں۔ وکٹوریا نے کہاکہ حسین حقانی کی اہلیہ محکمہ خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی سفیر شیری رحمان پاک امریکا تعلقات کی بہتری میں کردار ادا کریں گی۔